پاکستان

مستعفی رہنما پی ٹی آئی میں شامل

الپوری ( نیوز ڈیسک)تقارب سے پی ٹی ائی شانگلہ کے بزرگ رہنماء حاجی روزی خان ۔رحیم داد خان۔شمشیر علی خان۔رحم زادہ نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے درجنوں افراد مستعفی ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔ تقارب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت علی یوسف زئی نے کہا کہ شا نگلہ میں سیلاب نے تباہی مچائی تھی تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات وصوبائی اسمبلی میں حکمران جماعت کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شوکت علی یوسف زئی نے کہا ہے کہ شانگلہ میں صوبائی حکومت کے کروڑوں روپوں کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہیں،شانگلہ پر گزشتہ ایک صدی سے مخصوص ٹولے کا شانگلہ کی حکمرانی پر قابض ہے جنہوں نے شانگلہ کو جان بوجھ کر سازش کے تحت یہاں کے غریب عوام کوپسماندگی کے دلدل میں دھکیل دیا۔ امیر مقام وزیراعلیٰ بننے کا خواب چھوڑ دیں۔ اکیسویں صدی میں بھی شانگلہ کے مکینوں کو صاف پانی میسر نہیں ،بالائی علاقوں میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،لنکس سڑکیں نہ ہونے کے برابر ہیں،منتخب سیاسی ٹولہ چوری میں ملوث ہیں اور ان کے قائدین پانامہ جیسے سکینڈل میں ملوث پائے گئے ہیں،پورے دنیا میں پانچ ممالک کے سربراہان کے پانامہ میں نام انے کے بعد مستعفی ہوئے ہیں مگر پاکستان میں حالات یکسان مختلف ہے،نوازشریف پانامہ میں نام ہونے کے باوجود اپنی منصب پر فائز ہیں۔ شانگلہ قدرتی وسائل سے مالامال وادی ہے مگر یہاں کے منتخب ٹولہ بیرونی ممالک کے خیراتی ٹینکوں پر اپنا تصاویر بناکر سیاست چمکا رہے ہیں ش،شانگلہ کے عوام اب مزید دھوکوں میں نہیں ائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز شاہ پور اور غوربندمیں مختلف شمولیتی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقارب سے پی ٹی ائی شانگلہ کے بزرگ رہنماء حاجی روزی خان ۔رحیم داد خان۔شمشیر علی خان۔رحم زادہ نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے درجنوں افراد مستعفی ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔ تقارب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت علی یوسف زئی نے کہا کہ شا نگلہ میں سیلاب نے تباہی مچائی تھی اور صوبائی حکومت نے انفراسٹرکچر کی دوبارہ تعمیرنو کیلئے 53کروڑ روپے ریلز کئے مگر یہاں کے ضلع ناظم نے اس پر عدالت سے حکم امتناعی لیا ہے جو یہاں کے عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے ، شانگلہ سے منتخب سیاسی پنڈت نہیں چاہتا کہ یہاں کے عوام کو اُ ن کا حق اُن کے دہلیز پر ملے ،شانگلہ کے عوام ائندہ انتخابات میں حقیقی نمائندوں کومنتخب کریں تاکہ شانگلہ کو ترقی کی راہ پرگامزن کیا جاسکیں،شانگلہ میں ساٹھ سال بعد بھی پینے کی صاف پانی پر ووٹ لئے جارہے ہیں،عوام منتخب ٹولہ سے احتساب لیں،مرکزی میں مسلسل حکومتوں میں رہنے کے باوجود بھی منتخب نمائندے عوام سے الیکشن میں کئے گئے وعدے پورا نہ کر سکیں جو ان کی نااہلی ہیں۔ شوکت علی یوسف زئی نے کہا کہ شانگلہ سے دو مرتبہ الیکشن لڑا مگرعوام نے ووٹ نہیں دیا مگر میراآبائی تعلق شانگلہ سے ہونے کی وجہ سے صوبائی حکومت سے کروڑوں کا فنڈ شانگلہ لا رہا ہوں،شانگلہ کے عوام ائندہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دے کر قومی فریضہ پورا کریں،شانگلہ سے منتخب لوگ چوریاں کرتے ہیں اور مجھے کام کرنے نہیں دیتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button