Draft

مساجد کے این او سی کے اجراء میں تعطل برداشت نہیں!ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا ) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان نے کہا ہے کہ مساجد کے این او سی کے اجراء میں تعطل برداشت نہیں کی جائیگا ، زیر التواء کیسز پر 15روز میں میرٹ پر فیصلہ کیا جائے۔ضلع میں بھائی چارے کے فروغ کے لیے علماء اکرام نے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہراول دستہ کا کردار ادا کیا ہے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے مختلف مکاتب فکر اور چیئر مین ضلعی امن کمیٹی قاری زاہد سلیم سمیت دیگر علماء اکرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر حفصہ رانی ، چیئرمین امن کمیٹی قاری زاہد سلیم ،مختلف مکاتب فکر کے علما ئے اکرام جن میں مولانا ریاض سواتی ، حافظ سلیم بٹ ، حافظ عمران عریف ، مولانا سعید کلیروی ، پروفیسر سعید ، بابر رضوان اور دیگر علماء اکرام موجود تھے ۔ 

ڈ پٹی کمشنر نے کہا کہ قیام امن کے لیے علمائے اکرام نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے اورضلع میں بھائی چارے کے فروغ کے لیے علماء اکرام نے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہراول دستہ کا کردار ادا کیا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ علمائے اکرام مساجد کو کمیونٹی سنٹر او ر مسالک کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کے مراکز بنائیں کیونکہ ہم اتحاد واتفاق سے ہی شر پسند عناصر کے عزائم کو ناکام بنا سکتے ہیں ۔ 
ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مساجد کے اجازت نامے جاری کرنے میں کسی قسم کی تفریق کی کوئی گنجائش نہیں اور بلا ضرورت این او سی کے اجراء میں تعطل بھی برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ زیر التواء کیسز پر فیصلہ کے لیے تمام مراحل مکمل کرکے مساجد کمیٹی کے اجلاس میں پیش کریں اور این او سی کا اجراء مکمل طور پر میرٹ پر اور مسجد کمیٹی کے ضابطہ اخلاق کے مطابق یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسجد کمیٹی کے اجلاس میں صرف کمیٹی ممبران ہی شرکت کریں ، کمیٹی کا اجلاس باقاعدگی سے کرانے اور زیر التواء کیسز پر 15روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے سال 2016میں جاری کیے گئے این او سی کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button