ایڈیٹرکاانتخاب

مسائل کا سفارتی حل ہمیشہ موجود ہوتا ہے،حنا ربانی کھر

سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھرکا کہنا ہے کہ مسائل کا سفارتی حل ہمیشہ ہوتا ہے،ایکو کانفرنس میںافغان صدر کو بھی بلانا چا ہئے تھا۔
انہوں نے ’جیونیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ای سی او کانفرنس میں افغان صدر اشرف غنی نہیں آئے ،سفارتی ذرائع استعمال کر کے افغان صدر کو دعوت دینی چاہیے تھی۔
سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھرنے مزید کہا کہ الزامات کے جوابات میں الزامات لگائے جا رہے ہیں،دونوں ممالک کے درمیان تلخیاں ختم ہونے کے بجائے بڑھ رہی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغان حکومت کے کئی عناصر دوسروں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، افغانستان کہہ رہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کیخلاف وہ نہیں کیا گیا جس کی ضرورت ہے، ضرورت ہےکہ افغانستان کے ریاستی اداروں کے ساتھ بات کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button