مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے ،کشمیر کی سفارتی ، اخلاقی حمایت جاری رکھیں گی:آصف زردار ی) (مسئلہ کشمیر تقسیم پاک و ہند کا نامکمل ایجنڈا ، کشمیر کے مسئلہ کو تمام عالمی فورمز پر اٹھائیں گے : بلاول بھٹو زرداری

کراچی (نیوز وی او سی آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر تقسیم پاک و ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے کشمیر کے مسئلہ کو تمام عالمی فورمز پر اٹھائیں گے۔
اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ برصغیر پاک و ہند کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے ،کشمیر پر قابض بھارتی فوج کے مظالم سے ہزاروں کشمیری شہید ہوئے ،ہم بھارتی ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جدوجہد آزادی کشمیر سے وابستہ رہنے کے عزم کا اعادہ ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا تھا ،ہم مسئلہ کشمیر کو ہر سطح پر اٹھائیں گے، پاکستان کشمیر کی سفارتی ، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا ، پیپلزپارٹی ہمیشہ کی طرح کشمیری عوام کے ساتھ ہے۔
———————————————————-
اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن) سابق صدر آصف علی زردار ی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے کشمیر کی سفارتی ، اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔
’’یوم یکجہتی کشمیر ‘‘کے حوالے سے اپنے پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے ، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل میں ناکام رہی خطے میں قیام امن کیلئے مسئلہ کٰمیر کا حل ضروری ہے، ہم کشمیریوں کی اخلاقی ، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے ،پاکستان پیپلزپارٹی کا کشمیر پر موقف واضح ہے۔