انٹرنیشنل

مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیاء کے امن کیلئے خطرہ ہے، ملیحہ لودھی

نیو یارک: (نیوز وی او سی آن لائ) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) ممالک کے سفیروں کی ملاقات کے دوران پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی مسئلہ کشمیر کو ایک بار پھر سیکریٹری جنرل کے نوٹس میں لے آئیں۔ ملاقات کے دوران ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ جنوبی ایشیاء کے امن کے لئے خطرہ ہے۔ ملیحہ لودھی نے مسئلے کے پرامن حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ کے سامنے ہے اور ہر بار اقوام متحدہ کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ اس مسئلہ کشمیر کو اب حل ہو جانا چاہئے۔ ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں اسلامو فوبیا اور فلسطین کے مسئلے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button