انٹرنیشنل
مزید میزائل تیار کیے جائیں، کم جونگ اُن کا نیا حکم
پیانگ یانگ (نیوز وی او سی) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے بدھ کو مزید ٹھوس ایندھن والے مزید راکٹ انجن اور راکٹ وار ہیڈ بنانے کا حکم دیدیا ہے ۔شمالی کوریائی رہنما کو ملک کے کیمیائی ادارے کے ایک دورے کے دوران بین البراعظمی میزائلوں کی تیاری کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ بھی کیا گیا۔کم جونگ ان کا کہنا ہے کہ انہیں امریکا سے درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے اپنے میزائل پروگرام اور جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر پیش رفت کرنا ہو گی۔