انٹرنیشنل
مریکی صدراہلیہ کےہمراہ ایشیائی ممالک کےدورےپرجاپان پہنچ گئے
اٹوکیو 5 نومبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
امریکی صدرعہدہ سنبھالنے کے بعد ایشیا کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر ریاست ہوائی کے اڈے سے ٹوکیو ایئرپورٹ پر پہنچے۔ ایئرپورٹ پر جاپان کے اعلیٰ سرکاری حکام نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا استقبال کیا۔ خصوصی طیارے پر 12 روز کے طویل دورے کے لئے ان کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ امریکی صدر جاپان میں وزیراعظم شنزوآبے سے دفاع اور معیشت پر تبادلہ خیال کریں گے۔ امریکی صدر جاپان کے بعد جنوبی کوریا، چین، ویتنام اور فلپائن بھی جائیں گے۔ صدر ٹرمپ ویتنام میں گیارہ اور بارہ نومبر کو ہونے والے ایشیا پیسیفک اکنامک فورم کے سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ امریکی صدر چینی حکام سے شمالی کوریا کے معاملے پر بھی بات چیت کریں گے۔