Draft

مرینا خان کا ’نامعلوم افراد 2‘ کے ساتھ فلمی ڈیبیو

کراچی 20 جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پاکستان کی معروف اداکارہ مرینا خان بڑی اسکرین پر ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔
54 سالہ مرینا خان جنہوں نے ’دھوپ کنارے‘ اور ’تنہایاں‘ جیسے ڈراموں میں کام کیا، اب پاکستان کی کامیاب فلم ’نامعلوم افراد‘ کے سیکوئل میں کام کرتی نظر آئیں گی۔
اس فلم کے ہدایت کار نبیل قریشی نے ڈان سے بات کرتے ہوئے اس خبر کا اعلان کیا۔
نبیل قریشی نے بتایا کہ ’مرینا خان فلم نامعلوم افراد 2 کے ساتھ سلور اسکرین پر ڈیبیو کررہی ہیں اور انہوں نے فلم میں اپنے سینز کی شوٹنگ بھی مکمل کرلی ہے‘۔
ویسے تو ہدایت کار نے ان کے کردار کے حوالے سے بہت زیادہ بات نہیں کی البتہ انہوں نے یہ ضرور بتادیا کہ مرینا خان اس فلم میں ساتھی اداکارہ ہانیہ عامر کی والدہ کا کردار ادا کریں گی۔
نبیل قریشی نے مرینا خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’مرینا اس کردار میں باخوبی فٹ ہوگئیں، ان کے ساتھ کام کرنا اعزاز کی بات ہے‘۔
خیال رہے کہ فلم ’نامعلوم افراد‘ 2014 کی کامیاب پاکستانی فلم تھی، جس میں فہد مصطفیٰ، جاوید شیخ، مہسن عباس حیدر اور عروہ حسین نے اہم کردار ادا کیے تھے۔
فلم ’نامعلوم افراد 2‘ رواں سال عیدالضحیٰ پر سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button