
👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
مریم نواز کی ترک صدر ایردوان سے ملاقات، نواز شریف کی صحت دریافت، جلد ملاقات کی خواہش کا اظہار
تاریخ: 12 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو
انطالیہ (ترکیہ): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور خاتون اول امینہ ایردوان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، جن میں باہمی تعلقات، خیرسگالی پیغامات اور سفارتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ایردوان نے ڈپلومیسی فورم 2025 میں شرکت پر مریم نواز کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ان کی موجودگی کو قابلِ ستائش قرار دیا۔ ملاقات کے دوران صدر ایردوان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ترک صدر نے کہا: “جلد نواز شریف سے ملاقات ہوگی، انشاء اللہ۔”
وزیراعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف کی جانب سے ترک صدر کے لیے خیرسگالی کا پیغام پہنچایا اور دورے کی دعوت دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
علاوہ ازیں، مریم نواز نے ترکیہ کی خاتون اول امینہ ایردوان سے بھی خصوصی ملاقات کی، جس میں خواتین کی فلاح، تعلیم اور باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز گزشتہ روز انطالیہ پہنچیں جہاں وہ انطالیہ ڈپلومیسی فورم 2025 میں شرکت کر رہی ہیں۔ وہ آج بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کریں گی، جس میں وہ پنجاب میں تعلیم کے فروغ اور اپنی حکومت کی اصلاحاتی حکمت عملی پر روشنی ڈالیں گی۔
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k