مریم نواز کا پاکستان واپس آنے کا فیصلہ
لاہور 8 اکتوبر
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
نوازشریف کی احتساب عدالت کا سامنا کرنے کیلئے وطن واپسی کی ہدایت، کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں ،عدالت میں پیش ہونا چاہیے: قانونی ماہرین کامشورہ
مریم نواز نے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کے سلسلے میں پیر کے روز نیب عدالت میں اہم پیشی ہے۔ اس سلسلے میں مریم نواز کی جانب سے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مریم نواز نے پاکستان واپسی کا فیصلہ اپنے وکلا اور خاندان کے افراد سے مشورے کے بعد کیا ہے۔
وکلا کی جانب سے مریم نواز کو بتایا گیا ہے کہ ان کیخلاف اس وقت ٹھوس شواہد موجود نہیں اس لیے ان کی گرفتاری کا بھی امکان نہیں۔ اسی باعث مریم نواز نے پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا۔ مریم نواز پیر کے روز احتساب عدالت میں پیش ہوں گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز نے احتساب عدالت میں پیش نہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اب انہوں نے یوٹرن لیتے ہوئے ناصرف پاکستان واپس آنے بلکہ احتساب عدالت میں بھی پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔