مریم نواز نے کہہ دیا ہے کہ میرے چچا شہباز شریف میرے آئیڈیل نہیں ہیں
اسلام آباد 20اکتوبر2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ، نیوز وائس آف کینیڈآ)
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی عارف حمیدبھٹی نے کہا کہ شریف خاندان میں اختلافات آج بھی وہاں ہیں جہاں پہلے تھے ۔ مریم نواز نے میٹنگ میں کہہ دیا ہے کہ میرے چچا شہباز شریف میرے آئیڈیل نہیں ہیں۔ میرے آئیڈیل میرے والد میاں محمد نواز شریف ہیں اور میں ان ہی کی روایات کو لے کر آگے چلوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس میٹنگ میں شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز بھی موجود تھے ۔ مریم نواز کی اس بات پر انہوں نے کہا کہ میں آپ کو نام بتا سکتا ہوں کہ ہمارے کس کس بندے کو بلا کر آپ نے کہا کہ آپ حمزہ شہباز کے پیچھے لگے ہو اور ہمیں الیکشن ہروانا چاہتے ہو۔ سلمان شہباز نے کہا کہ ہم نے 9 سال تک آپ کو پنجاب جیت کر دیا ہے۔ لیکن اس کا صلہ آپ نے اور ہمارے تایا جان نے ہمیں یہ دیا ہے کہ ہمیں الیکشن سے ہی کارنر کر دیا گیا۔عارف حمید بھٹی نے بتایا کہ اس ملاقات میں گلے شکوے زیادہ ہوئے لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا ۔ اس میٹنگ کی تمام تر تفصیلات اب نواز شریف کے پاس جائیں گی اور اب فیصلہ وہی کریں گے کہ کیا کرنا ہے ۔