پاکستان

مریم نواز نے نواز شریف کی نیب میں پیشی کی مخالفت کر دی

لاہور 21 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
حسن نواز نے بھی نیب کے سمن وصول کرنے سے انکار کر دیا
مریم نواز نے نواز شریف کی نیب میں پیشی کی مخالفت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے نیب میں پیشی کی مخالفت کی ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ یہ احتساب نہیں انتقال ہے اس لیے شریف خاندان نیب میں پیش نہیں ہوگا۔ دوسری جانب سے نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے بھی نیب کے سمن وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
نیب کی ٹیم حسین نواز کی رہائش گاہ پر سمن دینے کیلئے پہنچی تو گھر کے باہر موجود فارڈ کی جانب سے بتایا گیا کہ حسین نواز نے انہیں سمن وصول کرنے سے منع کیا ہے۔ تاہم نیب کی ٹیم سمن گارڈ کو تھما کر واپس چلی گئی۔ واضح رہے کہ نواز شریف اور ان کے صاحبزادوں کو آج احتساب عدالت میں پیش ہونا تھا۔ تاہم وہ آج کی پیشی میں غیر حاضر رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button