ایڈیٹرکاانتخاب

مریم نواز سندھ کے ناراض ارکان کو منائیں گی

مسلم لیگ ن نے سندھ کے ناراض رہنماؤں کومنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نواز شریف نے ان رہنماؤں کو منانے کا ٹاسک مریم نواز کودے دیا۔
الغوث ہاؤس ذرائع کے مطابق مریم نواز نے ن لیگ کے سابق اور ناراض رہنما غوث علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
غوث علی شاہ نے مریم نواز کو خیرپور آنے کی دعوت دی۔
مریم نواز آئندچند دنوں میں خیرپور سے دوروں کا آغاز کریں گی اور غوث علی شاہ سے ملاقات کریں گی۔
وہ غوث علی شاہ کو منانے ان کے آبائی علاقے گاڑی موری جائیں گی۔
غوث علی شاہ ن لیگ کے پرانے اور اہم رہنماؤں میں شامل رہے ہیں تاہم آج کل مسلم لیگ ن سے ناراضگی کے باعث جی ڈی اے میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button