بلوچستان
مریم نواز اور نواز شریف کو اب توہین عدالت کا سامنا
لاہور(نیوز وی او سی آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازکی عدلیہ مخالف تقاریرکیخلاف ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائرکر دی گئی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہدکریم متفرق درخواست پرآج سماعت کریں گے،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ نوازشریف نے کوٹ مومن جلسے میں عدلیہ مخالف تقریرکی،سابق وزیراعظم نوازشریف اورمریم نوازمسلسل عدلیہ مخالف تقاریرکررہے ہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ نوازشریف اورمریم نوازکیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کاحکم دے۔