پاکستان

مریدکے کے قریب سی آئی اے سب انسپکٹر کی گاڑی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada
مریدکے/ لاہور
5 فروری 2025
*مریدکے کے قریب سی آئی اے سب انسپکٹر کی گاڑی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق*

لاہور: مریدکے کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے بعد پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں سی آئی اے کے سب انسپکٹر سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے سب انسپکٹر مراتب علی سی آئی اے آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور ہیڈکوارٹر میں تعینات تھے۔ وہ اپنے دوست ذکاء کے ہمراہ شیخوپورہ جا رہے تھے کہ مریدکے جی ٹی روڈ کے قریب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔

گاڑی کے ڈرائیور نے جان بچانے کے لیے رفتار بڑھا دی، تاہم گاڑی بے قابو ہو کر کھمبے سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں سب انسپکٹر مراتب علی اور ان کے دوست ذکاء موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ شدید زخمی ڈرائیور کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے۔ تھانہ صدر مریدکے پولیس نے مقتول کے بھائی بشارت علی کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

مقدمے کے مطابق سب انسپکٹر مراتب علی دوست کے ہمراہ شیخوپورہ جارہے تھے، نامعلوم دو گاڑیوں میں سوار 7 افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی۔ گاڑی تیز رفتاری کی وجہ سے کھمبے سے جا ٹکرائی جس سے مراتب علی اور اسکا دوست ذکا اللہ جاں بحق ہوگئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button