*مرغی کے گوشت کی قیمت 800 روپے سے تجاوز کر گئی*

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada
*مرغی کے گوشت کی قیمت 800 روپے سے تجاوز کر گئی*
راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے۔
زندہ برائلر چکن کی قیمت گزشتہ ماہ 280 روپے فی کلو مقرر تھی تاہم اب زندہ برائلر مرغی فی کلو 485 روپے تک پہنچ گئی جبکہ برائلر مرغی کا گوشت 850 روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔
کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت سات سو روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ بغیر ہڈی کے گوشت کی قیمت ایک ہزار روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
دکانوں پر لگے سیل کے بورڈز صرف دکھاوا ہیں، کیونکہ سیل میں بھی مرغی کا گوشت سات سو روپے فی کلو ہی دستیاب ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے سردیوں میں یخنی بنانا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ مرغی فروشوں کی من مانی کو روکنے والا کوئی نہیں ہے۔
شہریوں کا مطالبہ ہے کہ مرغی کی قیمتوں میں کمی کی جائے، جبکہ مرغی فروشوں کا کہنا ہے کہ انہیں مال مہنگا مل رہا ہے، جس کی وجہ سے وہ سستے داموں فروخت نہیں کر سکتے۔
*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*