انٹرنیشنل

مرضی کے وزیر خزانہ کی اجازت نہ ملنے پر نامزد اطالوی وزیراعظم نے حکومت بنانے سے معذرت

اٹلی میں مرضی کے وزیر خزانہ کی اجازت نہ ملنے پر نامزد اطالوی وزیراعظم نے حکومت بنانے سے معذرت کرلی۔
اس صورت حال کے بعد اطالوی صدر نے نگراں وزیراعظم نامزد کر دیا، نئے انتخابات کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
اطالوی صدر کی جانب سے بطور وزیرخزانہ مسترد کیے گئے پاؤلو سیوونا
اطالوی صدر سرجیو میٹاریلا نے 81سالہ پاؤلو سیوونا کو بطور وزیرخزانہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا، جس پر نامزد وزیراعظم جوزیپے کونٹے اپنے مینڈیٹ سے دستبردار ہوگئے۔
اطالوی صدر کی جانب سے مقرر کردہ نگراں وزیر اعظم سابق آئی ایم ایف عہدیدار کارلو کوٹریلی
اطالوی صدر سرجیو میٹاریلا نے گزشتہ روز آئی ایم ایف کے سابق عہدے دار کارلو کوٹریلی کو نگراں وزیراعظم نامزد کر دیا۔
نگراں وزیراعظم نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ اگلے انتخابات اس سال کے آخر یا اگلے برس کے آغاز پر کرائے جائیں گے۔
اطالوی وزیراعظم کی حکومت بنانے سے معذرت
اٹلی میں چار مارچ کے الیکشن کےنتیجے میں معلق پارلیمنٹ وجود میں آئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button