کھیل

مرد ان کا شیر میدان مار گیا

جمیکا(ویب ڈیسک)پاکستانی معروف بلے باز یونس خان نے ٹیسٹ کیریئر میں بڑا ریکارڈ بنادیا، 10,000رنز مکمل کرنے والے دنیا کے تیرہویں اور پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے یہ کارنامہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز کے دوران سر انجام دیا۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی پہلی اننگز میں یونس خان نے 39سال کی عمرمیں یہ اعزاز اپنے نام کرلیا ،ان سے پہلے اب تک کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹیسٹ میچز میں اتنے رنز بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔یونس خان نے اب تک 115ٹیسٹ میچز کھیلے جبکہ انہوں نے اپنے کیریئر کے 116 ویں ٹیسٹ میچ میں 10,000رنز بنانے کا کارنامہ سر انجام دیا ۔ یونس خان یہ سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے 13 ویں اور پاکستان کے پہلے ٹیسٹ کرکٹر ہیں۔انہوں نے 265ون ڈے میچز میں 7,249رنز بھی بنا رکھے ہیں۔واضح رہے کہ یونس خان نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کردیا ہے ،ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز ان کے کیریئر کی آخری سیریز ہے ،جس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنا ریکارڈ بھی قائم کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button