ایڈیٹرکاانتخاب

مذاکراتی حل کے حامی ہیں لیکن کبھی بھی ڈائیلاگ کے لئے فریاد نہیں کریں گے: شمالی کوریا

پیانگ یانگ(آئی این پی)شمالی کوریا نے کہا ہے کہ ہم مذاکراتی حل کے حامی ہیں لیکن ہم کبھی بھی ڈائیلاگ کے لئے فریاد نہیں کریں گے۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق شمالی کوریا نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کہہم پیانگ یانگ انتظامیہ کے ساتھ صرف درست شرائط کے تحت مذاکرات کرنا چاہتے ہیں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی طرف سے شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کے لئے شرط رکھنے کی صورت میں دونوں ملکوں کے درمیان کسی قسم کا کوئی ڈائیلاگ نہیں ہو گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا ، واشنگٹن انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کے بدلے میں اپنے جوہری اور میزائل پروگرام سے پیچھے ہٹنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button