مخیر حضرات کو چاہئیے کہ وہ غرباء مساکین کی مدد کر ریں-ڈپٹی کمشنر محمد عامر جان
ڈپٹی کمشنر محمد عامر جان نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ رحمتوں اور برکتوں کامہینہ ہے مخیر حضرات کو چاہئیے کہ وہ غرباء مساکین کی مدد کر ریں
گوجرانوالہ 010 جون 2017
(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
ڈپٹی کمشنر محمد عامر جان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ رحمتوں اور برکتوں کامہینہ ہے اس میں غریب اور معذور افراد کا خیال رکھنا بہت بڑی عبادت ہے‘ مخیر حضرات کو چاہئیے کہ وہ غرباء مساکین کی مدد کرکے ماہ مقدس کی رحمتوں کو سمیٹیں تاکہ غرباء ومساکین بھی عید الفطر کی خوشیوں میں شامل ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ آج معذور افراد کے ساتھ افطاری کرکے مجھے دلی مسرت و سکون ملا ہے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکزی جامع مسجد سنہری میں افطاری کی تقریب میں معذور افراد افراد کو عید گفٹ تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایم پی اے توفیق احمد بٹ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد زبیر‘ چیف ایگزیکٹو گارڈن ٹاؤن چوہدری افتخار احمد‘ ڈائریکٹر انٹرنیشنل افیئرز عدنان محمود‘ چیئرمین آل پاکستان سپیشل پرسنز حافظ مزمل ریاض‘ مفتی شعبان قادری‘ شفاقت علی‘ انجم رشید بٹ ودیگر معززین بھی موجود تھے۔
ایم پی اے توفیق احمد بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سب کو معذور افراد کے ساتھ بھرپور طریقہ سے تعاون کرنا چاہئیے تاکہ یہ معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔ حافظ محمد مزمل ریاض نے کہا کہ ہماری فاؤنڈیشن دن رات معذور افرا دکی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد زبیر نے کہا کہ اس پروگرام میں 250 معذور افراد جن میں دو سو مرد اور پچاس خواتین شامل ہیں میں عید گفٹ تقسیم کئے گئے ہیں جس کے لئے چوہدری افتخار چیف ایگزیکٹو گارڈن ٹاؤن ودیگر مخیر حضرات کا تعاون حاصل رہا۔آخر میں افطار ڈنر کا اہتمام بھی کیاگیا۔