مخالفین کی خوشی عارضی ثابت ہو گی, انھوں نے امن ترقی و خوشحالی کے سفر میں رکاوٹ ڈالی ۔ شازیہ میر

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ممبر قومی اسمبلی و ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن گوجرانوالہ میڈم شازیہ سہیل میر نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ مخالفین کی خوشی عارضی ثابت ہو گی ان کو اندازہ نہیں کہ انھوں نے امن ترقی و خوشحالی کے سفر میں رکاوٹ ڈال کر قوم کا کتنا نقصان کیا ہے لیکن کاروان میر کاروان کی قیادت میں اپنی منزل کی طرف رواں دواں رہے گا۔
حکومت نہ صرف اپنی موجودہ مدت پوری کرے گی بلکہ قوم آئندہ بھی بھاری مینڈیٹ دیکر مسلم لیگ کو ہی ملک کی قیادت کیلئے منتخب کریں گے انھوں نے کہا کہ کل کے فیصلے کے بعد قوم کے خاموش غیر جانبدارلیکن باشعور طبقے کی بڑی اکثریت کی حمایت ہمیں حاصل ہوئی ہے میاں نواز شریف کو ایوانوں سے تو نکالنا ممکن ہے لیکن قوم کے دلوں سے صدیوں تک نہیں نکالا جا سکتا علم امن روشنی کے فروغ اور جہالت دہشت گردی و استحصال کے خاتمہ کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ملک کا بچہ بچہ ملکی سلامتی و معاشی استحکام کیلئے کی گئی ہمارے قائدین کی شبانہ روز کوششوں سے آگاہ ہے جمہوریت میں بہترین فیصلہ ساز عوام ہوتے ہیں جو 2018ء میں اپنا فیصلہ دیکر ثابت کر دیں گے کہ قوم کا حقیقی قائد میاں محمد نواز شریف ہی ہے مسلم لیگی کارکنوں نے قیادت کی ہدایت پر مثالی نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا ہے جو قابل صد تحسین ہے ہم دھنگے اور دھرنے کی سیاست کے قائل نہیں بلکہ کارکردگی سے لوگوں کے دلوں میں مقام بنانے کے قائل ہیں