Draft

محکمہ لائیو سٹاک کا کریک ڈاؤن،مضر صحت 5من گوشت تلف،مقدمہ درج

گوجرانوالہ 10 اکتوبر
(شیخ فیصل سے نیوز وائس آف کینیڈا)
کرٹسی دن نیوز
محکمہ لائیو سٹاک کا کریک ڈاؤن،مضر صحت 5من گوشت تلف،مقدمہ درج،اس سے قبل بھی دن نیوز گوجرانوالہ کے واحد سلاٹر ہاوس اور عملہ کی کرپشن کو بے نقاب کرچکا ہے
شہر بھر میں روزانہ 6ہزار بکروں پر شہری ہاتھ صاف کرتے ہیں ئجبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے مادہ جانور کے ذبح پر مکمل پابندی ہے لیکن پابندی کے باوجود شہر بھر میں چھوٹے اور مادہ جانوروں کو سرعام ذبح
کیا جارہا ہے دوسری طرف بااثر مافیا اس مکروہ دھندے کی سرپرستی کرتا دکھائی دیتا ہیں،میڈیا کی نشاندہی پر انفورسمینٹ انسپکٹر شیراز میر نے بروقت کاروائی کرتے ہوے اندرون شہر میں کریک ڈاؤن کرتے ہوے 5من سے زائد مضر صحت گوشت کو تلف کرتے ہوے ذمہ دران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی خاموشی پر سوالیہ نشان ہے کہ شہر بھر میں جگہ جگہ سلاٹر ہاؤس قائم کرکے مضر صحت گوشت کی فروخت سرعام جاری ہے جس کے باعث شہری بڑی تیزی سے مہلک خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button