پاکستان

محکمہ تعلیم نے پرائیویٹ سکولوں پر نئی پابندی عائد کرتے ہوئےلائسنس معطل کرنے کا اعلان کردیا،سینکڑوں سکول بند ہونے کا خدشہ

لاہور() محمکہ تعلیم نے تمام پرائیویٹ سکولوں میں پلے گرانڈ بنانا لازمی قرار دے دیا‘ پلے گرانڈ نہ ہونے کی صورت میں سکول کا لائسنس معطل کردیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے شہر کے تمام پرائیویٹ سکولوں میں پلے گرانڈز بنانا لازمی قرار دے دیا سکولوں میں پلے گرانڈز بنانے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے تمام پرائیویٹ سکولوں کو مراسلہ جاری کردیا۔ احکامات پنجاب اسمبلی سے منظور کردہ قرارداد کی روشنی میں جاری کیے گئے محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ بچوں کی جسمانی نشوونما کے لیے سکولوں میں کھیل کے میدان لازمی دیئے ہیں نوٹیفیکیشن میں خصوصی طور ہدایت کی گئی ہے کہ سکولوں میں پلے گرانڈ نہ ہونے کی صورت میں لائسنس معطل کردیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button