پاکستان

محمد سلیم بیگ چیئرمین پیمرا تعینات

وفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ کے سینئر افسر محمد سلیم بیگ کو چیئرمین پیمرا تعینات کردیا ہے، صدرمملکت نے محمد سلیم بیگ کی بطور چیئرمین پیمرا تقرری کی سمری کی منظوری دے دی، محمد سلیم بیگ انفارمیشن گروپ کے افسر اور پی آئی او کے عہدے پر فائز ہیں۔
وفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ کے سینئر افسر اور پی آئی او محمدسلیم بیگ کوچیئرمین پیمرا تعینات کرنےکی منظوری دے دی ہے، سپریم کورٹ کے حکم پرقائم اعلیٰ سطح سرچ کمیٹی نے وزیراعظم کو چیرمین پیمراکی تقرری کے لیے تین نام بھجوائے تھے جن میں محمد سلیم بیگ ،اویس اسلم علی اور کامران علی کے نام شامل تھے۔
محمد سلیم بیگ اس سےقبل وزارت اطلاعات اور پیمرا میں کئی اعلیٰ عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں، محمد سلیم بیگ کی بطور چیئرمین چار سال کے لئے تقرری کی گئی ہے۔
وزیراعظم نے چیئرمین ایچ ای سی کےلئے سرچ کمیٹی کی جانب سے بھجوائے گئے تین ناموں میں سے معروف ماہر تعلیم طارق بنوری کو چار سال کےلئے چیئرمین ایچ ای سی تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے، ایچ ای سی کے بورڈ آف گورنرز کی بھی تشکیل نو کردی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button