پاکستان

محمدنوازشریف کی پارٹی رہنماؤں کو این اے 120 کی انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت

لاہور 29 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کو این اے 120 کی انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت کردی، ان کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی حلقہ این اے 120 کی نشست پر ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا جس میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کلثوم نواز امیدوار ہیں ،مریم نواز اپنی والدہ کلثوم نواز کی انتخابی مہم باضابطہ طو ر پر شروع کرچکی ہیں اور اس حوالے سے گھر گھر جاکر ووٹ مانگنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق محمد نوازشریف کی زیرصدارت جاتی امراء میں (ن) لیگی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں سعد رفیق، جاوید لطیف، دانیال عزیز اور مریم اورنگزیب سمیت دیگر شریک ہوئے، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب سے متعلق امور بھی زیر غور آئے،اجلاس میں سابق وزیراعظم نے عید کے بعد این اے 120 کی انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت دی،اجلاس میں بیگم کلثوم نوازکی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button