پاکستان
مجیب الرحمن سکہ بند بھارتی ایجنٹ تھا۔سردارعاشق حسین گوپانگ
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے کنوینرسردارعاشق حسین گوپانگ نے کہاہے کہ مجیب الرحمٰن کو پاکستانی قرار دینا تاریخی حقیقت کو جھٹلانے کے مترادف ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سردارعاشق حسین گوپانگ نے پارٹی قائد نواز شریف کے بیان پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ مجیب الرحمٰن کو پاکستانی قرار دینا تاریخی حقیقت کو جھٹلانے کے مترادف ہے، مجیب الرحمن سکہ بند بھارتی ایجنٹ تھا۔
عاشق گوپانگ نے صحافیوں سے گفتگومیں کہا مسلم لیگی رہنما سے ایسے بیان کی توقع نہ تھی، لگتاہے سات پردوں میں چھپے بھارتی ایجنٹس نے ہمارے قائدین کواپنا ہم نوا بنالیا ہے، یہ بیانیہ کسی بھی محب وطن پاکستانی کوقابل قبول نہیں ہوسکتا۔