مجھ میں ابھی تک اتنی ہمت نہیں کہ خود کے ساتھ پیش آنے والا وہ واقعہ بیان کرسکوں“ معروف اینکر و اداکارہ ثنا بچہ
کراچی (نیوز وی او سی آن لائن) سابق اینکر پرسن و معروف اداکارہ ثنا بچہ کا کہنا ہے کہ لوگ جنسی ہراسگی کے حوالے سے بات کر رہے ہیں جو بہت ہی اچھی بات ہے لیکن ان میں آج بھی اتنی ہمت نہیں ہے کہ خود کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بیان کر سکیں۔
فیشن ماڈل و اداکارہ فریحہ الطاف کی جانب سے ٹوئٹر پر خود کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بارے میں بتایا گیا تو بہت سے لوگوں نے ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا، انہی لوگوں میں سے ایک ثنا بچہ بھی ہیں جنہوں نے ظلم کے خلاف آواز اٹھانے پر نہ صرف فریحہ الطاف کو خوب سراہا بلکہ اپنے بارے میں بھی بتایا۔
”ثنا بچہ نے فریحہ الطاف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہراسگی کے خلاف بولنا کبھی بھی آسان نہیں رہا لیکن آپ نے اس بارے میں بات کی جس پر مجھے آپ پر بے حد فخر ہے۔ ثنا بچہ نے مزید کہا کہ ان کے ساتھ بھی واقعہ ہوا ہے لیکن ان میں آج تک بھی اتنی ہمت نہیں ہے کہ اس کے بارے میں بات کرسکیں۔
So immensely proud of u @FriehaAltaf abuse is never easy to speak about. I haven’t had the courage yet to speak about mine. Kudos! https://t.co/PpE7BJWQGx
— Sana Bucha (@sanabucha) January 14, 2018
ثنا بچہ کے ٹویٹ کے جواب میں فریحہ الطاف نے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ’ ثنا آپ بہت ہی مضبوط اور حساس ہیں، مجھے آپ کے دل کا پتہ ہے، آﺅ اس بارے میں بات کریں اور اس سب کو تبدیل کریں اور اس کو ختم کریں‘۔
Sana you are so strong so sensitive. I know your heart. Lets talk Lets change Lets move
on
— Frieha Altaf (@FriehaAltaf) January 14, 2018