پاکستان
مجھ سمیت کوئی بھی سیاستدان خواجہ آصف کی نااہلی سے خوش نہیں ہے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ مجھ سمیت کوئی بھی سیاستدان خواجہ آصف کی نااہلی سے خوش نہیں ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کو کسی طورپر4ماہ سےزیادہ کابجٹ پیش نہیں کرنا چاہیے۔ 4 مہینے کے بجٹ کےمعاملے پر تمام اپوزیشن متفق ہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت ایک سال کابجٹ پیش کرکے نئی روایت ڈال رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین کا آرٹیکل 62 اور 63 کالا قانون ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی نااہلی کےپیچھے ضیاالحق کی مہربانیاں ہیں، ضیاء کی پالیسیوں نے کسی کو نہیں بخشا ہے۔اس قانون سے آج ضیا الحق کے بچے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔
خورشید شاہ نے کہا کہ بہتر ہوتا یہ معاملہ پارلیمنٹ ہی حل کرتی۔