Draft
مجھے کسی سے شدید محبت تھی لیکن اب۔۔۔“ پریانکا چوپڑا
ممبئی (ویب ڈیسک)ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ماضی میں کسی سے شدید ترین محبت کی تاہم اب وہ گزشتہ ایک سال سے اکیلی ہیں اور اب ان کا تعلق کسی کے ساتھ نہیں۔ پگی چوپس نے ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے کسی کا نام لیے بغیر بتایا کہ انہوں نے امریکا میں رہائش کے دوران کسی سے ملاقاتیں کیں اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ماضی میں ان کے کسی کے ساتھ شدید رومانوی تعلقات رہے ہیں۔ پریانکا چوپڑا نے خواتین کی انگلیوں کو انگوٹھی سے خالی ہونے کو عورت کے غیر شادی شدہ اور غیر منگنی شدہ ہونے کا ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خالی انگلیاں اس بات کی گواہ ہیں کہ وہ تاحال سنگل ہیں۔