پاکستان

مجھے میرے سابقہ ادارے میں جنسی طور پر حراساں کیے جانے کی کوشش کی گئی: جیو نیوز کو خیر آباد کہنے والی نیوز کاسٹر عائشہ خالد کا انکشاف

لاہور 20اکتوبر2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ، نیوز وائس آف کینیڈآ) 
جیو نیوز کو خیر آباد کہنے والی نیوز کاسٹر عائشہ خالد نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھی جنسی طور پر حراسان کیے جانے کی کوشش کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق معروف نیوز کاسٹر عائشہ خالد کی جانب سے حال ہی میں جیو نیوز چینل کو خیر آباد کہہ دیا گیا تھا۔ اب عائشہ خالد کی جانب سے ٹوئٹر پر خواتین کیخلاف ہونے والے جنسی حراسگی کے معاملے پر وائرل ہونے والے ٹریند می ٹو کے سلسلے میں ایک ٹوئٹ کیا گیا ہے۔
عائشہ خالد نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے میرے سابقہ ادارے میں جنسی طور پر حراساں کیے جانے کی کوشش کی گئی تھی۔ ان کے سابقہ ادارے میں ایک پروڈیوسر ایسی حرکتوں میں ملوث تھا۔ اسی باعث انہوں نے پہلے تو ادارے کو خیر آباد کہہ دیا تھا۔ تاہم انہوں نے پھر سے وہی ادارہ جوائن کرکے اس شخص کیخلاف بھرپور مزاحمت کی تھی۔ تاہم اس موقع پر انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا ان کا شارہ جیو چینل کی جانب ہے یا کسی اور چینل کی جانب۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button