مجھے فون پر گندی باتیں کرنے کو کہا گیا اور۔۔۔
نئی دہلی (نیوز وی او سی آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ رادھیکا اپتے کا شمار بھارت کی چند انتہائی ٹیلنٹڈ اداکاراﺅں میں ہوتا ہے جو ہر کردار میں کچھ ایسا ڈھلتی ہیں کہ حقیقت کا گمان ہونے لگتا ہے۔ ورسٹائل اداکارہ اکشے کمار اور نوازالدین صدیقی جیسے اداکاروں کیساتھ بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں اور کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔۔
رادھیکا اپتے سے سوال پوچھا گیا کہ آج تک انہوں نے جتنے بھی آڈیشنز دئیے ان میں سب سے زیادہ عجیب و غریب اور انوکھا آڈیشن کون سا تھا تو انہوں نے ایسا جواب دیا کہ جس کی توقع نیہا دھوپیا بھی نہیں کر رہی تھیں۔ رادھیکا نے بتایا کہ وہ فلم ”دیو ڈی“ کیلئے آڈیشن دینے گئیں تو انہیں فون پر گندی باتیں کرنے کو کہا گیا۔
ان کا کہنا تھا ”فون پر فحش گفتگو کا آڈیشن میرے لئے سب سے عجیب و غریب تھا۔ مجھے اپنے بال باندھنے تھے یا پھر لالی پاپ یا ایسا ہی کچھ چوسنا تھا۔ میں پونے میں رہتی تھی اور فون پر کبھی بھی فحش گفتگو نہیں کیں۔ لیکن پھر میں نے یہ کیا اور یہ بہت ہی اچھا تجربہ ثابت ہوا۔ اگرچہ مجھے اس فلم میں کردار نہیں ملا۔“
اس موقع پر انہوں نے اداکار تشار کپور کیساتھ نام نہاد ’معاشقے‘ سے متعلق گفتگو بھی کیا اور کہا کہ میرے پاس تو تشار کپور کا نمبر تک نہیں تھا۔ اس وقت مجھے یہ سب کچھ بہت ہی مزاحیہ لگتا تھا کیونکہ میرے ساتھ کبھی ایسا نہیں ہوا تھا۔