Draft
مجھے اپنے مخالفین اور حاسدین کی کوئی پرواہ نہیں:رابی
لاہور(یوا ین پی )گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ مجھے میرے مخالفین اور حاسدین کی کوئی پرواہ نہیں ،جو لوگ اپنے پر توجہ دیتے ہیں ان کو دوسروں کی برائیوں کی فرصت نہیں ہوتی۔
تفصیلا ت کے مطابق ایک انٹرویو میں رابی پیرزادہ کا کہناتھا کہ کیرئیر کے آغاز میں مجھے بہت مشکلات کا سامنا کرناپڑھا تھالیکن مجھے سینئر کی رہنمائی سے مزید حوصلہ ملامیں کبھی ہمت نہیں ہاری مشکل کام کو بھی اپنے لئے ٹاسک سمجھ کر پورا کیا ،جس کی بدولت آج مجھے نئے پروجیکٹس کی آفرز ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میرانام اور کام ہی میری پہچان ہیں جبکہ میں آج کل اپنی نئی البم کی تیاریوں میں مصروف ہو ں،یہ البم تکمیل کی آخری مراحل میں ہے جو جلد لانچ کررہی ہوں۔