پاکستان
مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، وزیر داخلہ چودھری نثار
اسلام آباد(نیوز وی او سی) وزیرداخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ کا اٹارنی جنرل آف پاکستان کے خط کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو فوری کارروائی کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جھوٹی تصویریں پھیلانے والوں کو منظر عام پر لاکر قوم کے سامنے بے نقاب کیا جائے ،قومی اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف جلد ایکشن لیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ مجرموں کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لے کر آئیں گے ، اور ملوث افراد کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ۔