مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرور گرفتار۔ 11موٹر سائیکل بند

گوجرانوالہ (16مارچ)
(بشیر باجوہ بیورو چیف نیوزوائس آف کینیڈا)
ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر کی ہدایت پرمنشیات فروشی،ناجائز اسلحہ، مجرمان اشتہاری او ر نان رجسٹرڈ وہیکلز کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران ضلعی پولیس نے گزشتہ روز09مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرور گرفتار کئے جب کہ 92 موٹر سائیکل سواروں کو چیک کیا گیا جن میں 6موٹر سا ئیکلوں کے کاغذات نہ ہونے کی پاداش میں مختلف تھانہ جات میں بند کیا گیا۔ دوران چیکنگ 07پسٹل ،1 رائفلیں،400 گرام چرس اور5 7لٹر شراب بھی برآمد ہوئی۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھرنے کہا ہے کہ مجرمان اشتہاری کے خلاف مہم جاری رہے گی ۔ اضلاع کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔مشکوک اشخاص اور گاڑیوں کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ شراب اور ناجائز اسلحہ کی نقل و حمل پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ بعد ازاں انہوں نے اپنے آفس میں پولیس ا فسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محنت ، ایمانداری اور خلوص نیت سے کار سرکار انجام دیا جائے ۔ جدید سائنسی اصولوں اور پیشہ ورانہ مہارت کوبروئے کار لاتے ہو ئے مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ مقدمات کے چالان بلا تاخیر اندر میعاد عدالت مجاز میں جمع کروائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ایمانداری سے فرائض انجام دینے والے پولیس ا فسران کو انعامات دئیے جائیں گے جب کہ سست رو جوانوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں