متنازع نہری منصوبے: وزیراعظم کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں لے جانے کا اعلان

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
*متنازع نہری منصوبے: وزیراعظم کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں لے جانے کا اعلان*
تاریخ: 24 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو
وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ ملک میں متنازع نہری منصوبے مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی کے فیصلے تک نہیں بنائے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات کے بعد چیئرمین بلاول بھٹو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔
وزیراعظم نے اعلان کیا کہ 2 مئی کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں نہری منصوبوں پر غور کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک فیڈریشن ہے، اور صوبوں کے درمیان معاملات کو باہمی مشاورت اور نیک نیتی کے ساتھ طے کرنا ہی قومی مفاد ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ معاشی لحاظ سے کالا باغ ڈیم پاکستان کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے، مگر سندھ کے اعتراضات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ وفاقی ہم آہنگی ہر چیز سے مقدم ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نہری منصوبے ایسے نہیں ہوں گے جو کسی صوبے کے مفاد سے متصادم ہوں، اور ن لیگ و پیپلز پارٹی کے درمیان حالیہ میٹنگ میں بھی اسی اصول پر اتفاق ہوا ہے۔
وزیراعظم نے اعادہ کیا کہ صوبوں کے درمیان رضامندی کے بغیر نہ کوئی نہر بنے گی اور نہ ہی کسی منصوبے کو آگے بڑھایا جائے گا۔
وی او سی اردو
—
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k