پاکستان

متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی وطن واپسی پرنیب ٹیم کی ائیر پورٹ پر پوچھ گچھ

لاہور( این این آئی)سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی وطن واپس پہنچ گئے ، انکی آمد کی اطلاع پر نیب کی ٹیم ائیر پورٹ پہنچ گئی تاہم انہیں گرفتار کرنے کی بجائے ائیر پورٹ پر ہی پوچھ گچھ کے بعد جانے کی اجازت دیدی گئی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف ہاشمی نے کہا کہ عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ مجھے پاسپورٹ دیاجائے لیکن درخواستوں کے باوجود مجھے پاسپورٹ جاری نہیں کیا گیا ۔ میں نے رشوت لی اور نہ کسی کوغلط نوکری دی ،الزام لگانے والے کرپشن ثابت تو کریں۔اگر میں نے کسی بھی قسم کی کوئی کرپشن سمیت کوئی غیر قانونی بھرتی کی ہے تو موجودہ عہدایدران اس کی نشاندہی کرتے ہوئے میرے خلاف کاروائی کر سکتے ہیں ۔میرے خلاف انتقامی کارروائی کی جارہی ہے اور مجھ پر بنائے گئے تمام کیسز جھوٹے ہیں ۔ اگر میں نے کسی کو غلط بھرتی کیا تو اسے نکالا کیوں نہیں کیا گیا ،میں نے بطور چیئرمین اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھایا ۔آصف ہاشمی نے کہا کہ آج تک میں نے انسانیت کے ناطے کام کیے جس سے عام عوام کو فائد ہ حاصل ہو۔اگر وقف کی کسی زمین پر کوئی بھی فلیٹ یا گھر بنے ہیں تو وہ غریبوں کے لیے بنے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں چیف جسٹس کا انتہائی مشکور ہوں کہ انہوں نے پہلے بھی درست میرٹ پر فیصلہ دیا اورمیرے پاسپورٹ بنانے کے لیے میری درخواست کو قبول کیا ۔اس سے قبل میرے پاس پا سپورٹ نہیں تھا کیونکہ میر ے پاسپورٹ بنوانے کی درخواست کو رد کردیا گیا تھا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button