انٹرنیشنل
متحدہ قومی موومنٹ کو دہشت گرد تنظیم قرار دلوانے کی کوشش کروں گی: ناز شاہ
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی دارالعوام کی رکن ناز شاہ نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کو دہشت گرد تنظیم قرار دلوانے کی کوشش کروں گی۔
ناز شاہ نے نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایک برطانوی جج نے ایم کیو ایم کو کراچی میں دو سو پولیس افسران کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کے خلاف لندن میں مقدمات تیزی سے نمٹائے جانے چاہئیں،لندن پولیس ان مقدمات میں دیر کر سکتی ہے، مگر کام زبردست ہو گا۔
بشکریہ پاکستان