سائنس و ٹیکنالوجی
متحدہ عرب امارات کا مریخ پر انسانی شہر آباد کرنے کا اعلان
دبئی (نیوز وی او سی) متحدہ عرب امارات نے مریخ پر انسانی شہر آباد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے مریخ پر ایک صدی بعد 2117ء میں مریخ پر ایک انسانی شہر آباد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
منصوبے کا اعلان دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کیا، منصوبہ دبئی کے 100 سالہ قومی پروگرام برائے سائنسی ترقی کا حصہ ہے۔ عرب دنیا سائنسی تحقیق کے مشن پر اپنا پہلا خلائی جہاز بھیجے گی۔
اماراتی انجینئرز کی ایک ٹیم ،سائنس دانوں اور محققین کے ایک گروپ نے مریخ پر پہلے انسانی شہر کو آباد کرنے کا تصور پیش کیا ہے۔