ایڈیٹرکاانتخاب

متحدہ عرب امارات نے ٹرمپ کے شام اوریمن میں سیف زونز منصوبے کی حمایت کر دی

واشنگٹن (نیوز وی او سی آن لائن )سعودی حکومت کے بعد متحدہ عرب امارات نےبھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شام اور یمن میں سیف زونز کے منصوبے کے حمایت کردی ۔
انٹرنیشنل بزنس ٹائمز کے مطابق امریکی صدر سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران متحدہ عرب امارات کے شہزادے نے شاہ اور یمن میں سیف زونز کی حمایت پر رضامندگی کا اظہار کردیا ۔
وائٹ ہاﺅس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعودی اور امریکی صدر ٹرمپ نے دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کاوشوں کو مضبوط کرنے کی اہمیت ، شام اور یمن میں کشیدگی سمیت خطے کے امن اور استحکام کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان دنوں 7بڑے مسلمان ممالک کے باشندوں کی امریکا میں داخلے پر پابندی کا قانون پاس کرنے کے حوالے سے شدید تنقید کی زد میں ہیں اور شہری اس اقدام کے خلاف وائٹ ہاﺅس اور ایئر پورٹس کے باہر احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں ۔
امریکی صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ دیگر ممالک میں پناہ گزینوں کا داخلہ روکنے کیلئے شام میں سیف زونز بنائیں گے جس کے بعد ممکنہ طور پر وہ پینٹاگون اور سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کو سیف زونز کے حوالے سے پلان تیار کرنے کیلئے ہدایات دیں گے ۔
دوسری جانب ماہرین نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں سیف زونز کی تیاری اور انکا دفاع کرنے سے امریکا عالمی تنازع کا شکار ہو سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button