متحدہ جرمنی کے پہلے چانسلر و مدبر سیاست دان ہلمٹ کوہل انتقال کر گئے
منور علی شاہد ، بیورو چیف جرمنی
جرمنی کے سابق چانسلر ہلمٹ کوہل 87 سال کی عمر میں جمعہ کی شام انتقال کر گئے۔مشرقی و مغربی جرمنی کو یکجا کرنے میں ان کا کردار یاد رہے گا وہ 16 سال تک جرمنی کے چانسلر رہے جو جرمنی کی تاریخ کا ایک انتہائی اہم ترین باب ہے موجودہ چانسلر انجیلا میرکل نے 1998 میں ہلمٹ کوہل سے اقتدار سنبھالا تھا ہلمٹ کوہل نہ صرف جرمنی بلکہ یورپ کی سیاست میں بھی غیر معمولی مقام رکھتے تھے۔ہلمٹ کوہل جرمنی کی بڑی سیاسی جماعت کرسچن ڈیمو کریٹک یونین کے 1973 سے لے کر 1998 تک چئیرمین رہے1982 سے 1990 تک مغربی جرمنی کے چانسلر رہے اور اس دوران اپنی مدبرانہ قیادت کے باعث 45 سالہ خانہ جنگی کے بعد مشرقی جرمنی سے الگ رہنے کے بعد بلاآخر دوبارہ دونوں خطوں کو ساتھ ملانے میں کامیاب ہوئے اور یوں طویل تاریخی دیوار برلن 1990 میں توڑ کر متحدہ عظیم جرمنی کی بنیاد رکھی اور اس کے پہلے چانسلر منتخب ہوئے انہوں نے 1998 تک اس کی قیادت کرکے تباہ حال مشرقی جرمنی کی تعمیر و ترقی میں غیر معمولی کردار ادا کیا۔اپریل 1930 میں جنم لینے والے ہلمٹ کوہل نے 2001 میں stuttgartمیں جرمنی اتحاد کی 11 ویں یادگار تقریب میں شرکت کی تھی 6 فٹ 4 انچ کے درآز قد ہلمٹ کوہل اپنے دور میں ایک مدبر اور دور اندیش سیاست دان کے طور پر پہچانے جانے تھے یورپ کی سیاست میں بھی ان کی دانشوری نے گہرے اثرات مرتپ کئے ہیں
ان کی طرز سیاست بعد کے سیاست دانوں کے لئے مشعل راہ بنے رہے گی۔۔