مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون نے آرمی چیف سے انصاف کی اپیل کر دی
مظفرآباد 2 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
نجی سیاسی پارٹی کے کارکنوں کے ہاتھوں مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون نے آرمی چیف سے انصاف دلوانے کی اپیل کر دی
نجی سیاسی پارٹی کارکنوں کے ہاتھوں مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون نے آرمی چیف سے انصاف دلوانے کی اپیل کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر سامنے آیا ہے۔ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے غنڈوں کی جانب سے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
خاتون نے آرمی چیف سے اپیل کی ہے کہ اسے انصاف دلوایا جائے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ آرمی چیف کو پہلے بھی کئی خطوط تحریر کر چکی ہیں تاہم ان کے خطوط کا کوئی جواب سامنے نہیں آیا۔ خاتون کا پاکستان کے میڈیا سے بھی ان کو انصاف دلوانے کیلئے ان کے حق میں آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے۔