پاکستانپنجابگوجرانوالا’’کنٹری بیورو‘‘۔

ماہ ستمبر میں آپریشن تھیٹر میں ڈاکٹرز کی زیرنگرانی والنٹیئرز کی غلطی سے کئی مریضوں کو جان سے اور کئی مریضوں کو جسمانی اعضاء سے ہاتھ دھونے پڑے

گوجرانوالہ جی ایم سی ٹیچنگ ہسپتال میں والنٹیئرز اور میڈیکل ریپز کی بھرمار

مریضوں کو والنٹیئرز کی بدتمیزی کاسامنا، افسروں کے دورے بھی حالات نہ سدھار سکے

نیوز ڈیسک وی او سی اردو

گوجرانوالہ (عظمیٰ شاہین سے) سیکرٹری ہیلتھ کی جانب سے رضاکار ورکرز اور میڈیکل ریپ کے سرکاری ہسپتال میں داخلہ پر پابندی کے احکامات ہسپتال عملہ و افسران نے ردی کی ٹوکری میں پھینک دئیے، ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ اور ہسپتال انتظامیہ کے دوروں کے باوجود ہسپتال کے حالات بہتر نہ ہوسکے، ڈاکٹرز ڈیوٹی ٹائم کے دوران موبائلز پیزہ کھانے اور چائے پینے میں مصروف رہتے ہیں جبکہ ڈاکٹرز کی کرسیوں پر ڈاکٹرز کی ملی بھگت سے میڈیکل ریپ مریضوں کو مہنگی اور غیر میعاری ادویات لکھ کر دیتے ہیں، میڈیکل ریپ ہسپتال میں دیدہ دلیری سے گھومتے رہتے ہیں، آپریشن تھیٹر، لیبارٹری، ڈریسنگ رومز، وارڈز، فارمیسیز اور ایمرجنسی میں بھی والنٹیئرز کا راج ہے، ہسپتال کی لیبارٹری میں موجود والنٹیرز مریضوں کو پرائیویٹ لیبارٹریز میں بھیج کر کمیشن بناتے ہیں، جبکہ آپریشن تھیٹر، ڈریسنگ رومز، وارڈز، فارمیسیز اور ایمرجنسی سے مریضوں کو ملنے والی ادویات چورا کر باہر نجی میڈیکل سٹور پر فروخت کرتے ہیں، عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ عوام کی والنٹیئرز سے جاں خلاصی کراتے ہوئے ڈاکٹرز کو ڈیوٹی کا پابند کیاجائے اور میڈیکل ریپز کے ہسپتال میں داخلہ پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button