رنگ برنگ

ماہ رمضان 2017

رمضان 2017
براعظم یورپ میں سب سے طویل ترین روزہ آئس لینڈ میں 21گھنٹے کا ہو گا اور سب سے چھوٹا یونان میں 16گھنٹے 23منٹ کا۔ اس کے بعد بالترتیب فن لینڈ میں 19گھنٹے 56منٹ، ناروے میں 19گھنٹے 48منٹ، سویڈن میں 19گھنٹے 42منٹ، روس میں 19گھنٹے 7منٹ، ڈنمارک میں 19گھنٹے 5منٹ، بیلاروس میں 18گھنٹے 52منٹ، جرمنی میں 18گھنٹے 51منٹ، آئرلینڈ میں 18گھنٹے 48منٹ، نیدرلینڈز میں 18گھنٹے 39منٹ، برطانیہ میں 18گھنٹے 34منٹ، بیلجیم میں 18گھنٹے 29منٹ، چیک ری پبلک میں 18گھنٹے 24منٹ، آسٹریا میں 18گھنٹے 13منٹ، ہنگری میں 18گھنٹے 12منٹ، بوسنیا میں 17گھنٹے 19منٹ، فرانس میں 17گھنٹے 11منٹ، بلغاریہ میں 17گھنٹے 8منٹ، جارجیا میں 16گھنٹے 58منٹ، اٹلی میں 16گھنٹے 58منٹ، البانیہ میں 16گھنٹے 51منٹ، آذربائیجان میں 16گھنٹے 44منٹ، سپین میں 16گھنٹے 43منٹ، آرمینیا میں 16گھنٹے 42منٹ اور ترکی میں 16گھنٹے 40منٹ کا ہو گا۔
امریکا
براعظم امریکہ میں طویل ترین روزہ گرین لینڈ میں 21گھنٹے 2منٹ کا جبکہ مختصر ترین ارجنٹینا میں 11گھنٹے 32منٹ کا ہو گا۔ اس کے بعد بالترتیب کینیڈا میں 17گھنٹے 24منٹ، امریکہ میں 16گھنٹے 29منٹ، باہماس میں 14گھنٹے 59منٹ، انٹیگوا اینڈ باربوڈا میں 14گھنٹے 22منٹ، نکارا گوا میں 14گھنٹے 4منٹ، اروبہ میں 14گھنٹے 4منٹ، گرنیڈا میں بھی 14گھنٹے 4منٹ، پانامہ میں 13گھنٹے 52منٹ، کولمبیا میں 13گھنٹے 33منٹ اور پیرو میں 12گھنٹے 43منٹ کا روزہ ہو گا۔
مشرق وسطیٰ
مشرق وسطیٰ میں طویل ترین روزہ ایران میں 16گھنٹے 4منٹ کا ہو گا۔ اس کے بعد بالترتیب لبنان میں 15گھنٹے 52منٹ، شام میںبھی 15گھنٹے 52منٹ، عراق میں 15گھنٹے 48منٹ، اردن میں 15گھنٹے 42 منٹ، فلسطین میں 15گھنٹے 36منٹ، مصر میں 15گھنٹے 36منٹ، کویت میں 15گھنٹے 25منٹ، بحرین میں 15گھنٹے 9منٹ، قطر میں 15گھنٹے 3منٹ، اومان میں 14گھنٹے 55منٹ، دبئی میں 14گھنٹے 53منٹ، ابوظہبی میں 14گھنٹے 53منٹ، عجمان میں 14گھنٹے 50منٹ، شارجہ میں 14گھنٹے 49منٹ، راس الخیمہ میں 14گھنٹے 44منٹ، سعودی عرب میں 14گھنٹے 41منٹ اور یمن میں سب سے مختصر 14گھنٹے 18منٹ کا روزہ ہو گا۔
ایشیائ
براعظم ایشیاءکے ممالک میں طویل ترین روزہ قازقستان میں 18گھنٹے 12منٹ کا ہو گا۔ اس کے بعد بالترتیب منگولیا میں 17گھنٹے 36منٹ، کرغزستان میں 16گھنٹے 42منٹ، چین میں 16گھنٹے 14منٹ ،تاجکستان میں 16گھنٹے 4منٹ، افغانستان میں 15گھنٹے 51منٹ، جاپان میں 15گھنٹے 45منٹ، پاکستان میں 15گھنٹے 31منٹ، بھارت میں 15گھنٹے 5منٹ، بھوٹان میں 14گھنٹے 59منٹ، نیپال میں 14گھنٹے 59منٹ، بنگلہ دیش میں 14گھنٹے 42منٹ، ہانگ کانگ میں 14گھنے 35منٹ، میانمر میں 14گھنٹے 14منٹ، تھائی لینڈ میں 14گھنٹے 3منٹ، سری لنکا میں 13گھنٹے 41منٹ، برونائی میں 13گھنٹے 34منٹ، مالدیپ میں 13گھنٹے 32منٹ، ملائیشیاءمیں 13گھنٹے 29منٹ، سنگاپور میں 13گھنٹے 24منٹ، انڈونیشیاءمیں 13گھنٹے 2منٹ اور کوکوس آئی لینڈز میں سب سے مختصر 12گھنٹے 47منٹ کا روزہ ہو گا۔
آسٹریلیا
نیوزی لینڈ میں روزہ 11گھنٹے 37منٹ اور آسٹریلیا میں 11گھنٹے 35منٹ کا ہو گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button