رنگ برنگ

ماہرین آثار قدیمہ نے خانیوال سے ہندو بادشاہ اشوکا کے زمانے کے سکے دریافت کرلیے

خانیوال (نیوز وی او سی آن لائن) ماہرین آثار قدیمہ نے نواحی علاقے حشمت مرالی سے کھدائی کے دوران 2200 سال پرانے سکے دریافت کرلیے ہیں جن کا تعلق ہندو بادشاہ اشوکا کے زمانے سے ہے۔
نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقے سے پرانے سکے دریافت ہوئے ہیں جن کے بارے میں ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ یہ سکے 2200 سال پرانے ہیں اور برصغیر کے بلا شرکت غیرے حکمران اشوکا کے زمانے کے ہیں۔
موریشس کی تہہ سے 20کروڑ سال پرانا گمشدہ براعظم دریافت کرلیا گیا
واضح رہے کہ ہندو بادشاہ اشوکا نے پورے بر صغیر پر 32 سال تک حکمرانی کی تھی ۔ وہ 268 قبل مسیح میںبرصغیر کے حکمران بنے اور اپنی موت 232 قبل مسیح تک بلا شرکت غیرے حکمران رہے تھے۔ ان کی سلطنت کی حدود کوہ ہندو کش افغانستان سے مشرقی بنگال تک پھیلی ہوئی تھی تاہم ان کے تسلط میں بھارتی ریاستیں تامل ناڈو، کرناٹکا اور کیرالہ شامل نہیں تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button