ماہرہ شاہ رخ کے ساتھ تشہیر نہ ہونے پر رو پڑیں
پاکستانی اداکاروں پر بھارتی فلموں میں کام کرنے پر پابندی کے بعد فلموں کی تشہیری مہم چلانے پر بھی پوری طرح پابندی عائد ہے جب کہ ہندو انتہا پسندوں نے بھی شاہ رخ خان سے ماہرہ کے بھارت میں تشہیری مہم میں شرکت نہ کرنے کی شرط پر فلم کی نمائش کی اجازت دی ہے لیکن اب پاکستانی اداکارہ نے پابندی سے متعلق اہم اعتراف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں بھی شاہ رخ کے ساتھ انٹرویو میں فلم سے متعلق بات کرنا چاہتی ہوں کیوں کہ یہ میرا حق ہے اور یہ میری فلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم ’’رئیس‘‘ کی تشہیری مہم میں حصہ نہ لینے پر بھی روئی ہوں لیکن فلم کی شوٹنگ کے 2 سالوں میں پروڈیوسر اور ہدایتکار نے ہر مشکل پر میرا ساتھ دیا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان اور شاہ رخ خان کی فلم’’رئیس‘‘25 جنوری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔