انٹرنیشنل

مانچسٹر: نامعلوم افراد کی مسجد کو آگ لگانے کی کوشش

مانچسٹر 23 مئی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈا)
مانچسٹر: لندن کے شہر مانچسٹر کے ایک کلب پر داعش کے حملے کے بعد نامعلوم افراد نے وہاں موجود مسجد کو جلانے کی کوشش کی، مسجد کو جزوی نقصان پہنچا۔
مانچسٹر ایرینا میں خودکش دھماکہ‘22افراد ہلاک‘59 زخمی
تفصیلات کے مطابق پیر کی رات مانچسٹر کے ایرینا کلب میں خود کش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہوگئے، حملے کی ذمہ داری د اعش نے قبول کرلی ہے۔
حملے کے چند گھنٹوں بعد نامعلوم افراد نے مسجد کو نذر آتش کرنے اور اسے نقصان پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے تاہم مسجد کا دروازہ جل گیا، جامعہ قاسمیہ زاہدیہ اسلامک سینٹر نامی یہ مسجد مانچسٹر کے ولا روڈ اولڈہم پر واقع ہے۔
امام مسجد محمد صادق نے میڈیا کو بتایا کہ پیر کی رات تقریبا دو بجے کسی نے مسجد کے لیٹر بکس کو آگ لگائی جس نے مسجد کے دروازے کو بھی جلادیا۔
وہاں سے گزرتے ہوئے کسی شخص نے آگ دیکھی اور فائر بریگیڈ کو فون کردیا جس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ کو بجھا دیا ورنہ آگ بڑھ جاتی، شکر ہے اس وقت مسجد میں کوئی نہیں تھا۔ٌ
انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی اندازہ نہیں کہ ہمیں کیوں نشانہ بنایا گیا، یہ ایک مذہبی اور تعلیمی سینٹر ہے اور میں گزشتہ 3 برس سے یہاں تعلیمات دے رہا ہوں لیکن ایسا واقعہ کبھی پیش نہیں آیا۔
امام مسجد کے مطابق لوگ پریشان ہیں، پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کررہی ہے، تفتیش کار اپنے کام میں مصروف ہیں اور پتا لگارہے ہیں کہ آگ کس نے لگائی۔
ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ یہ مانچسٹر کلب دھماکے کی انتقامی کارروائی ہے تاہم امکان اسی بات کا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button