انٹرنیشنل
مانچسٹردھماکہ:حساس معلومات نظراندازکرنےکی غفلت،سربراہ ایم آئی5 کوعہدے سےہٹانےکاامکان
لندن 7 نومبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
مانچسٹردھماکےسےقبل معلومات نظرانداز کرنے پرسربراہ ایم آئی5 اینڈریو پارکرکوہٹائے جانے کا امکان ہے،22 مئی2017ء کومانچسٹردھماکےمیں 22 افراد ہلاک اور500 سےزائد زخمی ہوئے تھے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی خفیہ ایجسنی ایم آئی5 کے سربراہ اینڈریو پارکر کو مانچسٹردھماکے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔
مجرمانہ غفلت پرسربراہ ایم آئی5 اینڈریو پارکرکوہٹایا جا سکتا ہے۔ برطانوی خفیہ ایجنسی نے مانچسٹردھماکےسے قبل2 معلومات نظراندازکی تھیں۔ دستیاب معلومات کی بنیاد پرسلمان عابدی کوگرفتارکیا جاسکتا تھا۔ خفیہ ایجنسی کی غفلت کےباعث 22 افراد کی جانیں ضائع ہوئیں۔ واضح رہے22 مئی2017ء کومانچسٹردھماکےمیں22 افراد ہلاک اور500سےزائد زخمی ہوئے تھے۔