پاکستان

مال روڈ پر دھرنے کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت سے قبل ہی بینچ ٹوٹ گیا

لاہور(نیوز وی او سی آن لائن) پاکستان عوامی تحریک نے دیگر اپوزیشن جماعتوں کیساتھ مل کر حکومت کیخلاف مال روڈ پر 17جنوری سے احتجاج اور دھرنے کا اعلان کررکھاہے جبکہ مال روڈ پر دھرنے کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی گئی تھی جس کی سماعت سے قبل ہی بینچ ٹوٹ گیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق چیف جسٹس منصور علی شاہ نے مال روڈ پر دھرنے کیخلاف درخواست کی سماعت کیلئے جسٹس فرخ عرفان خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دیا تھا جس نے آج درخواست کی سماعت کرنا تھی لیکن بینچ کے سربراہ جسٹس فرخ عرفان نے سماعت سے معذرت کرلی جس کے نتیجے میں بینچ ٹوٹ گیا۔
جسٹس فرخ عرفان نے موقف اپنایاکہ ذاتی وجوہات کی بناءپر وہ اس درخواست کی سماعت نہیں کرسکتے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button