Draft

ماضی کا بد حال پاکستان آج ہر شعبہ میں ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے- محمود بشیر ورک

گوجرانوالہ 25 مارچ
( بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا )
ایم این اے چوہدری محمد بشیر ورک نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی قیادت میں ماضی کا بد حال پاکستان آج ہر شعبہ میں ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے اورملک کے کو نے کو نے میں ترقیا تی منصو بو ں کا جال بچھا دیاگیا ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ مخالفین ملک دشمن سوچ اور چالوں کے باوجود ملکی ترقی روک نہیں سکتے۔ یہ ناکام لوگ عوام کے مسترد کردہ لوگ ہیں انہیں آئندہ بھی ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک پارک سوئی گیس روڈ پرگلی سیٹیاں والی کی تعمیرنو کے افتتاح کے موقع پر ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چئیرمین یونین کونسل نمبر 9 عاطف مسعود بٹ وائس چئیرمین حاجی محمد زبیر مغل،سینےئر کونسلر طاہرہ ذوالفقار سوھل،جنرل کونسلرز، ملک تنویر احمد ،امجد علی بھٹی،حماد رفیق،اشعر ڈار، حمز ہ اجمل بٹ ، بگا میسح گل ،بابرخان شیروانی،اویس زوالفقا ر سوہل،ڈاکٹر عزیز دل،اشر ف گل، عا طف عزیز دل ،ملک اللہ رکھا،خالد پرویز ڈار،مہر طارق جاوید،ملک شازب، نوید ناگی،راناعمیر مختار،ملک لیاقت،جیمس سندھو ،راضیہ نعمان ،انجم سہیل بٹ ایڈووکیٹ ،یوسف مغل اوراہلیان علا قہ کی بڑ ی تعداد موجو د تھی۔
چوہدری محمود بشیر ورک اور چیئرمین یونین کونسل عاطف مسعود بٹ نے مزید کہا کہ ہمارے حلقہ کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کا اجراء قائدین میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی عوام کے ساتھ خصوصی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے جسکی مثال پنڈی بائیپاس پر فلائی اوور کی تعمیر اور پورے گوجرانوالہ میں سڑکوں گلیوں کی تعمیر اور سیوریج کی تعمیر کی جارہی ہے انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب گوجرانوالہ پاکستان کا خوبصورت شہر بن جائے گا۔ آخر میں انہوں نے حلقہ کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ووٹ سے میں اسمبلی تک پہنچا میں کوئی جاگیردار ہوں نہ بڑا زمیندار میں آپ کی طرح غریب آدمی ہوں میں آپ کا شکرگزار ہوں کہ آپ نے مجھے تین بار ایم این اے منتخب کرکے عزت دی میں اسے بھلا نہیں سکتا میرے دروازے ہر وقت اپنی حلقہ کے عوام کیلئے کھلے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button