کھیل

ماری فاؤنڈیشن منصور کے علاج پر اٹھنے والے تمام اخراجات ادا کرے گی، شاہد آفریدی

کراچی: شاہد آفریدی نے دل کے عارضے میں مبتلا سابق قومی گول کیپر منصور احمد کے علاج کا سارا خرچہ اٹھانے کا اعلان کردیا۔
اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے منصور احمد کے علاج کی ذمے داری سنبھالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فاؤنڈیشن منصور کے علاج پر اٹھنے والے تمام اخراجات ادا کرے گی، ہم انہیں مایوس نہیں ہونے دیں گے۔
اس سے قبل مقامی اسپتال میں زیرعلاج منصور احمد نے وزیراعظم پاکستان سے طبی اخراجات فراہم کیے جانے کی اپیل کی تھی، جس کے لئے انہیں بیرون ملک منتقل کرنا ہوگا۔
منصور کا دل اب 20 فیصد کام کررہا ہے جب کہ ان کے دیگر اعضا نے بھی کام کرنا چھوڑدیا ہے، وہ گزشتہ 18 یوم سے مقامی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج ہیں جہاں پر ان کے ادارے کسٹمز نے 5 لاکھ جب کہ 10 لاکھ روپے پی ایچ ایف نے ادا کیے ہیں۔
واضح رہے کہ منصور نے 1994 کے ورلڈ کپ فائنل میں نیدرلینڈز کے خلاف بے مثال پرفارمنس پیش کرکے ملک کو چیمپئن بنوایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button